بیوی کے لیے شناختی کارڈ جمع کرانے سے بیوی کو طلاق واقع کرنے کا اختیار نہیں ملتا
سوال
ندیم نے اپنی بیوی عابدہ کو ہسپتال میں جمع کروانا تھا، عابدہ اپنا شناختی کارڈ بھول گئی، ندیم نے ذاتی شناختی کارڈ جو کہ ندیم کے نام سے تھا جمع کروا دیا، کیا اس طرح عابدہ کو ندیم کو طلاق دینے کا اختیار مل جائے گا؟
جواب
واضح ہو کہ جب تک شوہر بیوی کو اپنے اوپر طلاق واقع کرنے کا اختیار نہیں دے، بیوی کو طلاق واقع کرنے کا اختیار حاصل نہیں ہوتا لہذا صورت مسئولہ میں ہسپتال میں بیوی کو داخل کرنے کے لیے شوہر کے صرف شناختی کارڈ رکھوانے سےبیوی کو طلاق کا اختیار حاصل نہیں ہوا۔
فتاوی شامی میں ہے :
وألفاظ التفويض ثلاثة: تخيير وأمر بيد، ومشيئة.
(كتاب الطلاق، باب تفويض الطلاق، ج3، ص315، سعيد)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

