بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

میت کمیٹی کا حکم

سوال

 ہمارے خاندان میں میت کمیٹی بنائی گئی ہے، جس میں خاندان کے تمام بالغ افراد شریک ہوتے ہیں اور ہر شخص پر ماہانہ  کی فیس مقرر ہے، جس کے ہاں میت ہوجاتی ہے اس کو ایک حد مقرر قیمت ادا کی جاتی ہے اور کمیٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یہ بطور ہدیہ کے دیتے ہیں اس کا شرعی حکم کیا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ  مروجہ  میت کمیٹیوں کے قیام میں شرعاً کئی قباحتیں ہیں، اس میں شامل ہونا شرعا ًجائز نہیں ؛لہذا اس سے اجتناب کیا جائے ۔

تفصیلی جواب مع حوالہ جات کے لیے درج ذیل جاری شدہ فتوی بذریعہ لنک ملاحظہ  کیجیے:

میت کمیٹی کی شرعی حیثیت

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144407102331
تاریخ21-02-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں