بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

پرانے قبرستان کو ختم کرکے نیا قبرستان بنانے کاحکم

سوال

پرانی قبرپر مٹی ڈال کر اس کو مٹانا یا اس کی جگہ نئے قبرستان بناناکیسا ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں اگر قبریں اتنی پرانی ہوگئی ہوں کہ ان کے اندر موجود مردے بالکل مٹی ہوچکے ہوں  اور اس قبرستان کے علاوہ کوئی دوسری جگہ نہ ہو  جہاں نئی قبریں بنائی جائیں تو اس صورت میں ضرورت کے موقع پر پرانی قبریں ختم کرکے نئی قبریں بنانے کی گنجائش ہے  ، لیکن اگر قبرستان میں موجود قبریں اتنی پرانی نہ ہوں  کہ سابقہ میت  بالکل مٹی ہوچکی ہو یا متبادل جگہ موجود ہوتو پھر ان قبروں  کو  ختم کرکے  نئی قبریں بنانا درست نہیں ہوگا ، باقی  قبرستان کو بالکل ختم کرنا جائز نہیں ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"ولا يحفر قبر لدفن آخر إلا إن بلي الأول فلم يبق له عظم إلا أن لا يوجد فتضم عظام الأول ويجعل بينهما حاجز من تراب... وقال الزيلعي: ولو بلي الميت وصار ترابا جاز دفن غيره في قبره وزرعه والبناء عليه اهـ. قال في الإمداد: ويخالفه ما في التتارخانية إذا صار الميت ترابا في القبر يكره دفن غيره في قبره لأن الحرمة باقية، وإن جمعوا عظامه في ناحية ثم دفن غيره فيه تبركا بالجيران الصالحين، ويوجد موضع فارغ يكره ذلك قلت: لكن في هذا مشقة عظيمة، فالأولى إناطة الجواز بالبلى إذ لا يمكن أن يعد لكل ميت قبر لا يدفن فيه غيره، وإن صار الأول ترابا لا سيما في الأمصار الكبيرة الجامعة، وإلا لزم أن تعم القبور السهل والوعر، على أن المنع من الحفر إلى أن يبقى عظم عسر جدا وإن أمكن ذلك لبعض الناس، لكن الكلام في جعله حكما عاما لكل أحد فتأمل."

(كتاب الصلاة،باب الصلاة الجنازة،ج:2،ص:233،ط:سعيد)

فتاوی عالمگیریہ میں ہے:

"وسئل هو أیضًا عن المقبرۃ في القریٰ إذا اندرست، ولم یبق أثر الموتیٰ، لا العظم ولا غیرہ: هل یجوز زرعها واستغلالها؟ قال: لا، ولها حکم المقبرۃ."

(كتاب الوقف،الباب الثاني عشر في الرباطات والمقابر والخانات والحياض،ج:2،ص:470،ط:دارالفكر بيروت)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144407102329
تاریخ21-02-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں