بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

پیشاب کا قطرہ نکلنے کی صورت میں عضو خاص کے اندر ٹیشو پیپر رکھنا

سوال

اگر کسی کو پیشاب کے قطرے نکلنے کا مرض ہو تو اس سے بچنے کے ليے ذکر کے سوراخ کے اندر ٹیشو پیپر رکھ  لے تو اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں پیشاب  کے قطرے سے بچنے کے لیے   عضوخاص کے اندر ٹیشوپیپروغیرہ    رکھنا کہ جس سےپیشاب کا قطرہ   باہر نہیں نکل سکے تو جب تک پیشاب کاقطرہ  اندر ہی رہے، باہر نہ نکلے  اور  ٹیشوپیپر وغیرہ کے بیرونی حصہ پر   بھی تری ظاہر نہ ہو تو اس سے وضو نہیں ٹوٹے گا، البتہ اگر تری کی وجہ سے ٹیشوپیپر کا باہر والا حصہ بھی تر ہوجائے، یا ٹیشوپیپر عضوخاص  سے نکال لیا جائے  اور اس  کے اندرونی حصے میں تری  ہو تو اس کا وضو ٹوٹ جائے گا۔

اور اگر ٹیشوپیپرکو  بالکل اندر داخل کردیا ہو اور اس کا سرا باہر نہ ہو تو عضو خاص  کے اندر  ٹيشوپیپر کے تر ہونے سے وضو نہیں ٹوٹے گا، کیوں کہ اس صورت میں نجاست کا نکلنا نہیں پایا گیا، تاہم اس صورت میں بھی اگر ٹیشوپیپرکو  باہر نکالا اور وہ تر ہواتو اس صورت میں وضو ٹوٹ جائے گا۔

فتاوی شامی میں ہے :

"(كما) ينقض (لو حشا إحليله بقطنة وابتل الطرف الظاهر) هذا لو القطنة عالية أو محاذية لرأس الإحليل وإن متسفلة عنه لاينقض، وكذا الحكم في الدبر والفرج الداخل (وإن ابتل) الطرف (الداخل لا) ينقض ولو سقطت؛ فإن رطبه انتقض، وإلا لا".

(كتاب الطهارة ،باب سنن الوضوء ، ج: 1، ص: 148، ط: سعيد)

  فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144407102240
تاریخ19-02-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں