شیراز نام کا مطلب
سوال
شیرازنام کا مطلب بتا دیں؟
جواب
اردو لغت میں ہے:
شیراز:(1) ایران کا مشہور شہر جو وہاں کے مشہور شاعر حافظ شیرازی اورشیخ سعدی کا مسکن تھا-
شیراز (2):نچڑا ہوا دہی،پنیر،شیراز وہ دہی کہ جس کا پانی ٹپکالیا گیاہو۔
(حرف شین،شیراز،ج:12،ص:799،ط:اردو لغت بورڈ کراچی)
یہ نام رکھنا اگرچہ درست ہے، لیکن بہتر ہے کہ بچے کے نام انبیاء کرام علیہم السلام اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے اسماء گرامی میں سے یا اچھے معنی اور اچھی نسبت والا کوئی نام رکھا جائے۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

