بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

انزش نام رکھنے کا حکم

سوال

انزیش یا انزش نام رکھنا کیسا ہے اور اس کا معنی بھی بتلائیں ۔

جواب

مذکورہ دونوں الفاظ تتبع اور تلاش کے بعد کسی لغت میں نہیں ملے، لہذا مذکورہ الفاظ مجہول المعنی  ہونے کی وجہ سے نام رکھنا جائز نہیں ہے ۔

 ہماری ویب سائٹ پر اسلامی نام کے عنوان سے ایپلیکیشن موجود ہے جس میں آپ اپنی مرضی کے نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

فتاویٰ عالمگیری (الفتاوى الهندية) میں ہے:

"وفي الفتاوى التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في عباده ولا ذكره رسول الله - صلى الله عليه وسلم - ولا استعمله المسلمون تكلموا فيه والأولى أن لا يفعل كذا في المحيط."

(کتاب الکراهیة،الباب الثاني والعشرون في تسمية الأولاد ، ج:5، ص:362، ط:مکتبه رشیدیه)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144407101815
تاریخ13-02-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں