چوتھائی درہم کی قیمت
سوال
چوتھائی درہم کی قیمت آج کتنی بنےگی؟
جواب
ایک چاندی کے درہم کی مقدار : 3 ماشہ، 1رتی اور رتی کا پانچواں حصہ ہے، موجودہ رائج اوزان کے حساب سے ایک درہم کی مقدار3.0618 گرام چاندی ہے، لہذا چوتھائی درہم کی مقدار 765.45 ملی گرام چاندی بنے گی، چاندی کی قیمت مارکیٹ سے دریافت کرکے روپے کے اعتبار سے قیمت معلوم کی جاسکتی ہے۔(ماخوذ از جواہر الفقہ ، اوزان شرعیہ از مفتی محمد شفیع رحمہ اللہ (3 /410)،ط۔ مکتبہ دار العلوم کراچی،طبع: 2010ء)فقط واللہ أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

