بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

لمبے عرصے تک بیوی سے صحبت نہ کرنا

سوال

 اپنی بیوی سے کئی کئی مہینوں تک صحبت قائم نہ کرنا کیسا ہے ؟اس کی وجہ  بیوی کا ہر وقت بدتمیزی کرنا اور چڑچڑا پن کا اظہار کرناہے ۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں حسنِ معاشرت کی بناء پر مسنون یہ ہے کہ میاں بیوی ایک ساتھ رہیں اور ایک دوسرے کے حقوق کی پاسداری کریں، بلاوجہ کسی ناراضگی کی بناء پر دونوں کا ایک دوسرے سے دور رہنا مناسب نہیں ،البتہ بیوی کی بداخلاقی اور بدتمیزی کی وجہ سے سائل کو یہ حق حاصل ہے کہ اپنابستر اس سے الگ کرلے یہاں تک کہ  وہ اس علیحدگی کی وجہ سے اس کی ناراضی کا احساس کر کے اپنے فعل پر نادم ہوجائےاورسائل کے ساتھ خوش اخلاقی اور احترام سے پیش آئے اور جب تک وہ اپنے رویے میں تبدیلی نہ لائے سائل  اسے اپنے بستر سے علیحدہ رکھ سکتا ہے ۔

احکام القرآن للجصاص میں ہے :

" {فعظوهن واهجروهن في المضاجع} قال: إذا خاف نشوزها وعظها، فإن قبلت وإلا هجرها في المضجع، فإن قبلت وإلا ضربها ضربا غير مبرح."

(مطلب البيان من الله تعالي علي وجهين ،ج: 2 ، ص: 238، ط: دار الكتب العلمية)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144407101805
تاریخ13-02-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں