بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حالت جنابت میں دودھ پلانے کا حکم

سوال

کیا عورت ہمبستری کے بعد اپنے بچے کو غسل سے پہلے اپنا دودھ پلا سکتی ہے؟

جواب

ہم بستری کے بعد ناپاکی کی حالت میں عورت اپنے  بچے  کو دودھ پلاسکتی ہے، البتہ اس حالت میں اگر عورت دودھ پلانے سے احتراز کرے اور پاکی کی حالت میں دودھ پلانے کا اہتمام رکھے تو غایت احتیاط اور تقویٰ و ورع پر مبنی عمل ہوگا، اس کے انوار وبرکات اور اچھے اثرات بچے میں ظاہر ہوسکتے ہیں۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144407101525
تاریخ08-02-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں