بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 ربیع الثانی 1448ھ 12 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کلمہ طیبہ کے فرائض وتقاضے

سوال

کلمہ طیبہ میں فرض کتنے ہے تین یا چار یا پھر پانچ ؟

جواب

 کلمہ طیبہ اسلام کے بنیادی عقیدے کا اقرار ہےاس کے  فرائض  شریعت میں منقول نہیں ہیں،  البتہ جوشخص اس کلمہ کو صدقِ دل کے ساتھ،   زبان سے پڑھتا ہے  تو ایسا شخص دین ِ اسلام میں داخل ہوجاتا ہے، مسلمان ہونے کے بعد اللہ تعالیٰ کے نازل کیے ہوئے  اَحکامات   پر  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقوں کے مطابق  عمل کرنا   ضروری ہے ، یہی پورے دین کا خلاصہ ،  کلمہ طیبہ کا مقتضیٰ  ہے۔

التعريفات للجرجانی میں  ہے:

"الإيمان: في اللغة: التصديق بالقلب، وفي الشرع: هو الاعتقاد بالقلب والإقرار باللسان. وقيل: من شهد وعمل ولم يعتقد فهو منافق، ومن شهد ولم يعمل واعتقد فهو فاسق، ومن أخل بالشهادة فهو كافر."

(1/ 60، باب الألف، ط: دار الكتب العلمية بيروت - لبنان)

فتاوی شامی میں ہے:

"(الإيمان ) وهو تصديق محمد صلى الله عليه وسلم في جميع ما جاء به عن الله تعالى مما علم مجيئه ضرورة وهل هو فقط أو هو مع الإقرار قولان وأكثر الحنفية على الثاني والمحققون على الأول."

(4/ 221، کتاب الجھاد، باب المرتد، ط: سعید)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144407101430
تاریخ08-02-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں