حیض کی حالت میں غسل
سوال
کیا حیض کی حالت میں غسل کر سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب
ماہواری کے ایام میں عورت کے لیے غسل کرنا شرعاً منع نہیں ہے، وہ غسل کرسکتی ہے، ہاں اگر طبی طور پر نقصان دہ ہو تو معالج کے مشورہ پر عمل کرنا چاہیے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144407101368
تاریخ07-02-2023

