حضرت مجدد الف ثانی رحمہ اللہ کی سوانح سے متعلق کتب
سوال
حضرت مجدد الف ثانی شیخ احمد بن عبد الاحد سرہندی کی سوانح حیات کی کتاب اور حضرت کی اردو مکتوبات کی کتابیں اور حضرت کے خدمات کا مفصل تذکرہ کون سی کتاب میں ہے ؟
جواب
حضرت مجدد الف ثانی رحمہ اللہ کے مفصل سوانحِ حیات کے لیے درج ذیل کتب کا مطالعہ کیا جا سکتا ہے:
۱۔ تاریخ دعوت وعزیمت حصہ چہارم ، مولف: مولانا سید ابو الحسن علی ندوی رحمہ اللہ
۲۔ حضرت مجدد الف ثانی رحمہ اللہ ، مولف: حضرت مولانا سید زوار حسین شاہ صاحب رحمہ اللہ
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144407101204
تاریخ06-02-2023

