بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عبد المعز اور عبد المعین نام رکھنا

سوال

عبد المعیز اور عبد المعین نام رکھنا کیسا ہے ؟

جواب

”عبد المعیز“ (ی کے ساتھ) درست نہیں ہے، اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ’’مُعِزّ‘‘ ہے،  جس کے معنی ’’عزت دینے والے‘‘  کے ہیں، لہذا ”عَبْدُ الْمُعِزّ“ کا  معنی ہے: عزت دینے والے (اللہ) کا بندہ۔  یہ نام رکھنا جائز ہے۔

”مُعِین“ بھی اللہ تعالی کي صفات ميں سے ہے ، جس کے معنی:  ”مددگار“ کے ہیں، لہذا ”عَبْدُ المُعِین‘‘ کا  معنی ہے:  مدد کرنے والے (اللہ) کا بندہ،  یہ نام رکھنا بھی  جائز ہے۔

المعجم الوسيط  ميں هے:

"(المعز) من أسماء الله تعالى ومعناه الواهب العزة لمن يشاء."

(2 / 598، باب العين، ط:  دار الدعوة)

فقط واللہ أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144407101153
تاریخ04-02-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں