بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

زخمی بکرےکازخم بھرجانےکےبعد اس کی قربانی کاحکم

سوال

 ایک بکرے کےپیٹ کا کچھ حصہ جل گیا،زخم اب بھر رہا ہے تو اس بکرے کی قربانی دی جاسکتی ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں مذکورہ بکرےکازخم بھرجانےکےبعداگر زخم یاجلنے کا نشان اتنا زیادہ نہ رہے کہ دیکھنے میں خراب معلوم ہواوراس کاجمال ختم ہو جائے تو اس صورت میں یہ ایسا عیب شمار نہ ہوگا جو قربانی کے لیے مانع ہو، اور  اس بکرےکی قربانی جائز  ہوگی۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"(وأما صفته) : فهو ‌أن ‌يكون ‌سليما من العيوب الفاحشة، كذا في البدائع."

(كتاب الأضحية، الباب الخامس، 297/5، ط: رشيدية)

وفیہ أیضاً:

"ومن المشايخ من يذكر هذا الفصل أصلاً، ويقول: ‌كل ‌عيب يزيل المنفعة على الكمال، أو الجمال على الكمال يمنع الأضحية، وما لا يكون بهذه الصفة لا يمنع."

(كتاب الأضحية، الباب الخامس، 299/5، ط: رشيدية)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144407101112
تاریخ04-02-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں