بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

آئزل نام

سوال

آئزل کا معنی کیا ہے؟ کیا لڑکی کا یہ نام  رکھ سکتے ہیں؟

جواب

صورت مسئولہ میں  تلاش کے باوجود  لفظ "آئزل" کسی بھی لغت (عربی، فارسی، اردو، انگلش) میں نہیں مل سکا، مذکورہ تلفظ کے اعتبار سے یہ نام مجہول المعنی ہونے کی وجہ سے رکھنا مناسب نہیں ہے، بچی کے ناموں  کے لیے بہتر یہ ہے کہ صحابیات رضی اللہ عنہن یا نیک خواتین کے ناموں میں سے کوئی نام رکھا جائے، یا اچھا بامعنی عربی نام رکھا جائے، جس کے لئے ہمارے ویب سائٹ اور ایپلی کیشن میں " اسلامی نام" کے عنوان سے ایک آپشن موجود ہے جس میں سے آپ اپنے مرضی کے نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

فتاوی شامی میں ہے:

"التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في عبادة ولا ذكره رسوله - صلى الله عليه وسلم - ولا يستعمله المسلمون تكلموا فيه، والأولى أن لا يفعل"

(كتاب الحظر والإباحة، ج6، ص417، سعيد)

فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144407101079
تاریخ03-02-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں