بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عقیقہ کے بعد نومود کے بال کاٹنے کا حکم

سوال

بچے کی پیدائش کے بعد عقیقہ میں بال کاٹنے کا کیا حکم ہے؟

جواب

 صورتِ  مسئولہ میں بچہ کے پیدائش کے ساتویں دن عقیقہ کرکے بچے کے بالوں کا حلق کرنا اور بالوں کے وزن کے بقدر چاندی صدقہ کرنا  مستحب ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"يستحب لمن ولد له ولد أن يسميه يوم أسبوعه ويحلق رأسه ويتصدق عند الأئمة الثلاثة بزنة شعره فضة أو ذهبا ثم يعق عند الحلق عقيقة إباحة على ما في الجامع المحبوبي، أو تطوعا على ما في شرح الطحاوي".

(كتاب الاضحية، خاتمة، ج:6، ص:336، ط:ايج ايم سعيد) 

فقط والله اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144407101066
تاریخ03-02-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں