کیڑوں کی خرید وفروخت کا حکم
سوال
کیا حشرات الارض جیسے کہ کیڑے مکوڑے جن کو جانوروں کی فیڈ میں استعمال کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، اس کی خرید وفروخت کرنا جائز ہے یا ناجائز ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں حشرات الارض یعنی کیڑوں مکوڑوں کی خرید وفروخت کرنا ناجائز ہے۔
فتاویٰ شامی (حاشية ابن عابدين ) میں ہے:
"قال في الحاوي: ولا يجوز بيع الهوام كالحية والفأر والوزغة والضب والسلحفاة والقنفذ وكل ما لا ينتفع به ولا بجلده".
(کتاب البیوع، باب البیع الفاسد، مطلب فی بیع دودۃ القز، ج:5، ص:68، ط:ایچ ایم سعید)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

