بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بیٹی کا نام اِرسا رکھنا

سوال

بیٹی کا إرسا یا إرسہ  نام رکھنا  کیسا ہے؟

جواب

عربی زبان میں ”إرساء “ (إِرْسَاء) کے معنی  جمانے ، مضبوطی سے قائم کرنے اور  کسی چیز کو ثابت اور استوار کرنے کے  آتے ہیں، اس معنی کے اعتبار سے لڑکی کا نام یہ نام رکھا جاسکتا ہے، البتہ زیادہ  بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام صحابیات رضوان اللہ علیہن اجمعین ، تابعات اور نیک مسلمان خواتین ؒ کے ناموں پر رکھا جائے۔

المعجم الوسيط  میں ہے:

"(أرسى) الشيء رسا يقال أرست السفينة والشيء أثبته يقال أرسيت السفينة والوتد في الأرض ضربه فيها، (الراسي) الثابت الراسخ (ج) الرواسي."

(1 / 345، باب الراء، ط: دار الدعوة)

فقط واللہ أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144407101061
تاریخ03-02-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں