بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

واٹس ایپ گروپ میں خلاف ورزی کرنے پر میسج کو ڈلیٹ کرنے کا حکم

سوال

اگر کسی واٹس ایپ گروپ میں یہ اصول بنایا گیا ہو کہ گروپ کے اصول کے خلاف پوسٹ ارسال کی گئی تو ایڈمن اس کو بغیر تنبیہ کے ڈیلیٹ فور ایو ری ون کر دے،  اب کوئی خلاف اصول پوسٹ ارسال کرتا ہے تو ایڈمن اصول کے مطابق ڈیلیٹ فور  ایو ری ون کر دیتا ہے تو کیا یہ کہا جائے گا کہ ایڈمن نے خلاف شرع کام کیا؟

جواب

اگر ایڈمن نے گروپ  کے  لیے  شرعی دائرے میں رہتے ہوئے  اصول وضوابط   طے کیے ہوں تو  کسی ممبر کی طرف سے گروپ کے طے شدہ ضوابط کے خلاف میسج ارسال کرنے کی صورت میں اسے ڈیلیٹ کرنے کو  خلافِ شرع کام  نہیں کہا  جائے گا، گروپ ممبران کی ذمہ داری ہے کہ جو گروپ جس مقصد کے لیے تشکیل کیا گیا ہو، اس کے مناسب جائز پوسٹ کریں، غیر ضروری پوسٹوں سے دیگر ممبران کا وقت ضائع نہ کریں۔ فقط والله  اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144407101041
تاریخ03-02-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں