بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کمر اورگھٹنوں میں تکلیف کا وظیفہ

سوال

گردن کے نیچے سے کمر اور گھٹنوں میں تکلیف ہے، بہت علاج کرایا مگر افاقہ نہیں ہوا، برائے کرم کوئی قرآنی سورت یا دعا بتا دیں۔

جواب

سائل کو چاہیے کہ مذکورہ تکلیف کے علاج کے لیے کسی ماہر طبیب/ ڈاکٹر سے رجوع کرے، نیز اس کے ساتھ  جسم  کے متاثرہ حصے پر ہاتھ رکھ کر اس آیت  (وَ بِالْحَقِّ اَنْزَلْنٰهُ وَ بِالْحَقِّ نَزَلَ وَ مَا اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا مُبَشِّرًا وَّ نَذِیْرًا (الاسراء:105) کو پڑھ کرتین مرتبہ  دم کردیا کرے، ان شاء اللہ  صحت یابی ہوگی۔

اعمال قرآنی میں ہے:

"ہر قسم کے درد کے  لیے: (وَ بِالْحَقِّ اَنْزَلْنٰهُ وَ بِالْحَقِّ نَزَلَ وَ مَا اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا مُبَشِّرًا وَّ نَذِیْرًا (الاسراء:105)،خاصیت:ہر مرض اورہر  درد کے واسطےمقام مرض پر ہاتھ رکھ کر ان آیتوں کو پڑھ کرتین مرتبہ دم کردے،ان شا ء اللہ تعالی بہت جلد صحت ہوگی۔"

(اعمال قرآنی از:حکیم الامت مولانااشرف علی تھانوی رح،ص:24،ط:دار الاشاعت)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144407101026
تاریخ03-02-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں