اقامت کا جواب دینا کیساہے؟
سوال
اقامت کے کا جواب دینا کیسا ہے؟
جواب
اقامت کا جواب بھی مستحب ہے، جس طریقے سے اذان کا جواب دیا جاتا ہے اسی طریقے سے اقامت کا جواب ہے، اور "قد قامت الصلوة " کا جواب " أقامها الله وأدامها " سے دینا چاہیے۔
فتاویٰ شامی میں ہے:
"( ويجيب الإقامة ) ندباً إجماعاً ( كالأذان ) ويقول عند قد قامت الصلاة: أقامها الله وأدامها".
(ج:1، ص: 400، ط: ایچ ایم سعید)
البحرائق میں ہے:
"وفي فتح القدير:إن إجابة الإقامة مستحبة".
(ج:1، ص: 273، ط: دار الکتاب الاسلامي)
فقط واللہ أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

