بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روحان نام کا حکم

سوال

اسلام میں روحان کا نام کیسا ہے ؟اور اس کے معنی کیا ہے ؟

جواب

"روحان" عربی زبان کا لفظ ہے ،اس کا مادہ "روح "ہے  (’’راء‘‘کے زبر کے ساتھ  )اس کا معنی ہے :خوش گوار، بادِ نسیم، مہربانی، رحم، خوشی و مسرت،ایک شہر کا بھی نام ہے ،اس لفظ کے معانی اچھے ہیں؛ لہذا یہ نام رکھنا درست ہے۔

’ ’رُوحان‘‘ (را پر پیش اور واو مدہ کے ساتھ) ’’روح‘‘  کی تثنیہ ہے، اور روح کے مختلف معانی ہیں، جن میں سے مشہور و معروف معنی ’’روح‘‘ ہی ہے۔ اس لحاظ سے ’’روحان‘‘ کا معنی ہوگا: ’’دو روحیں‘‘، یہ نام رکھنا درست نہیں ہے۔

القاموس الوحید میں ہے :

"الروح: مہربانی،رحم ،باد ِ نسیم ،لطیف ہوا ،خوش گوار دن ،خوشی ومسرت ".

(ص:682،ادارہ اسلامیات)

تاج العروس  میں ہے :

"{والرَّوْحُ أَيضاً: السُّرُورُ والفَرَحُ. واستعارَه عليٌّ رَضِيَ اللَّهُ عنهُ لليَقِينِ فَقَالَ: (باشرُوا رَوْحَ اليَقِينِ) ، قَالَ ابْن سَيّده: وَعِنْدِي أَنه أَراد (السُّرورَ الحادِثَ من اليَقِينِ)".

(ج:6،ص:426،وزارۃ الارشاد والانباء فی الکویت)

وفيه أيضاّ:

"{والرَّوْحَانُ: ع ببلادِ بني سَعْد) بنِ ثَعْلَبة".

(ج:6،ص:430،وزارۃ الارشاد والانباء فی الکویت)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144407101015
تاریخ03-02-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں