اذان کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنا
سوال
کچھ لوگ اذان کے بعد ہاتھ اٹھاکر دعا مانگتے ہیں کیا یہ صحیح ہے؟
جواب
صورت مسئولہ میں اذان کے بعد جو دعا پڑھی جاتی ہے،یہ دعا تو احادیث سے ثابت ہے، لیکن اس دعا میں ہاتھ اٹھانا ثابت نہیں ہے۔
فیض الباری میں ہے:
"والمسنون في هذا الدعاء ألا ترفع الأيدي، لأنه لم يثبت عن النبي صلى الله عليه وسلم رفعها."
(کتاب الأذان , باب الدعاء عند النداء جلد 2 ص: 214 ط: دارالکتب العلمیة بیروت ۔ لبنان)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144407101012
تاریخ03-02-2023

