نذر کا مال اپنے والدین اور اولاد کو دینا
سوال
نذر کا مال اصول فروع کو دے سکتے ہیں؟
جواب
نذر صدقات واجبہ میں سے ہے، جس کا مصرف زکوة ہی کا مصرف ہے، پس جس طرح اپنی زکوة اپنے اصول و فروع کو دینا جائز نہیں، بالکل اسی طرح سے نذر کا مال اپنے اصول و فروع پر صرف کرنا بھی جائز نہیں ہوگا۔
رد المحتار على الدر المختار میں ہے:
"(قوله: أي مصرف الزكاة والعشر) ... وهو مصرف أيضا لصدقة الفطر والكفارة والنذر وغير ذلك من الصدقات الواجبة كما في القهستاني."
( كتاب الزكاة، باب المصرف، ٢ / ٣٣٩، ط: دار الفكر)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

