بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سونے کی گزشتہ سالوں کی زکوۃ میں موجودہ قیمت کا اعتبار ہوگا

سوال

5سال سے سونے کی زکات ادا نہیں کی ہو اب جب ادا کریں گے تو اب کے سونے کے ریٹ سے ادا کریں گے یا جس جس سال جو جو ریٹ تھا اس حساب سے؟ برائے مہربانی رہنمائی فرما دیں۔

جواب

صورت مسئولہ میں سونے کی گزشتہ پانچ سال کی  زکوۃ کی ادائیگی میں موجودہ ریٹ  کا اعتبار ہوگا۔

"وإنما له ولاية النقل إلى القيمة يوم الأداء،  فيعتبر قيمتها يوم الأداء، والصحيح أن هذا مذهب جميع أصحابنا".

(بدائع الصنائع: كتاب الزكاة، فصل صفة الواجب في أموال التجارة (2/ 22)، ط. دار الكتب العلمية، الطبعة الثانية: 1406هـ = 1986م)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144407100903
تاریخ02-02-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں