بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

زریشہ فاطمہ نام کھنا

سوال

کیا بیٹی کا نام زریشہ فاطمہ رکھا جا سکتا ہے؟

جواب

"زریشہ"تلاش کے باجود ہمیں اس کے معانی نہیں ملے۔البتہ اگر یہ نام  "زر"اور "شہ" سے مرکب ہے اور ان کو علیحدہ علیحدہ معنی کے لحاظ سے دیکھا جائےتو"زر" فارسی کا لفظ ہےجس کے معنی سونے (گولڈ) کے ہیں اور حرف’’ش‘‘   شاید فارسی زبان کے مزاج کے مطابق بڑھایا گیاہے،یا" شاہ" کا مخفف ہے،بادشاہ وغیرہ کے معنی میں۔ اور "فاطمہ"حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پیاری صاحبزادی (رضی اللہ عنہا)کا مبارک نام ہے،اس لیے بہتر یہ کہ"زریشہ فاطمہ" کے بجائے صرف" فاطمہ" نام رکھ لیاجائے، یا "زرِ فاطمہ "رکھ لیں۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144407100820
تاریخ01-02-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں