تین افراد کا باجماعت نماز پڑھنے کا طریقہ
سوال
تین افراد ہوں ،ایک امام اور دو مقتدی ،تو یہ نماز کس طر ح پڑھیں؟
جواب
اگر تین افراد جماعت کی نماز پڑھنا چاہتے ہوں تو اس کا طریقہ یہ ہے کہ ایک امام ہو اور دو مرد مقتدی ہوں تو امام آگے کھڑا ہو،اور دونوں مقتدی امام کے پیچھے ایک صف میں کھڑے ہوں، اور اگر دو مقتدیوں میں ایک مرد اور ایک عورت ہو تو مرد مقتدی امام کے پیچھے کھڑا ہو، اور عورت مقتدی کے پیچھے کھڑی ہو، دونوں ایک صف میں کھڑے نہ ہوں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144407100546
تاریخ29-01-2023

