ویزہ کی تصویر میں ایڈیٹنگ کرنا
سوال
ویزے کے اپلائی کے لیے تصویر میں ایڈیٹنگ کرنے کا حکم کیا ہے؟ ملحوظ رہے کہ یہ اس ایڈیٹنگ میں داڑھی کو کم کیا جاتا ہے یا پھر خلاف شرع بنائی جاتی ہے؟
جواب
تصویر میں ایڈیٹنگ کرکے صاحبِ تصویر کی داڑھی کو مٹھی کی مقدار سے کم کرنا یا ختم کرنا جائز نہیں ہے۔ ملحوظ رہے کہ جاندار کی تصویر بنانا یا اس کا چہرہ باقی رکھتے ہوئے اس میں ایڈیٹنگ کرنا جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144407100441
تاریخ28-01-2023

