نام سے پہلے یا بعد میں محمد لگانا
سوال
میرا نام صادق ہے، صادق نام کے آگے محمّد لگانا لازمی ہےيانہیں؟
جواب
نام سے پہلے یا بعد میں محمد لگانا لازمی نہیں ہے، البتہ محمد نام رکھنے کی فضیلت وارد ہوئی ہے اور نام کے ساتھ محمد لگانا باعثِ خیر و برکت ہے، لہٰذا آپ کا نام صادق ہے، تو اس پہلے یا بعد میں محمد لگاسکتے ہیں۔
کنز العمال میں ہے:
"من ولد له مولود ذكر فسماه محمدا حبا لي وتبركا باسمي كان هو ومولوده في الجنة."
(کنز العمال، ج:16، ص:422، ط:مؤسسة الرسالة)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

