امام کی عشاء کی نماز میں مقتدی مغرب کی نیت کرے تو نماز کا حکم
سوال
امام عشاء کی نماز پڑھا رہا تھا اور مقتدی بھول کر مغرب سمجھ رہا تھا،توکیامقتدی کی نماز ہو جائے گی؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں مذکورہ شخص نے امام کے پیچھے مغرب کی نماز کی اقتدا کی نیت کی ہے جب کہ امام عشاء کی نماز پڑھا رہا تھا، لہٰذا مقتدی اور امام کی نیت میں موافقت نہ ہونے کی وجہ سےمقتدی کی اقتدا درست نہ ہوئی، مذکورہ شخص پر مغرب کی نماز کی قضا لازم ہے۔
فتاویٰ ہندیہ میں ہے:
"لا يصح اقتداء مصلي الظهر بمصلي العصر".
(ج:1، ص:86، ط: سعید)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

