بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

زُنیشہ نام رکھنا

سوال

زنیشہ نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

اس نام کا معنی ہمیں تلاش کے باوجو نہ مل سکا، اس نام کے بجائے  لڑکی کے لیے صحابیات  مکرمات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کرنا یا جس کا معنی اچھا ہو وہ نام رکھنا زیادہ بہتر اور افضل ہے،کیوں کہ نام کی شخصیت اور معنی  بچوں کے اخلاق اور کردار پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"وفي الفتاوى التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في عباده ولا ذكره رسول الله - صلى الله عليه وسلم - ولا استعمله المسلمون تكلموا فيه والأولى أن لا يفعل كذا في المحيط."

(کتاب الکراهیة،الباب الثاني والعشرون في تسمية الأولاد وكناهم والعقيقة،ج5،ص362،ط؛دار الفکر)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144407100125
تاریخ24-01-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں