بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اعزازاللہ نام کا مطلب کیا ہے ؟

سوال

اعزاز اللہ نام کا کیا معنی اور مطلب ہے؟

جواب

"اعزاز" کا معنی ہے عزت ،رتبہ ،مرتبہ اور " اعزازُ اللہ "کا معنی اللہ کی عزت  ہے،لیکن مراد   اس سے اللہ تعالیٰ کی طرف سے دی ہوئی عزت،رتبہ و مرتبہ ہے،یہ نام رکھنا جائزہے ،البتہ ایسا نام نہ رکھا جائے جس سے اشتباہ پیدا ہو،اس کے بجائے انبیاء کرام علیھم السلام و صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ناموں میں سے کوئی نام رکھا جائے۔

فیروز اللغات میں ہے:

"اعزاز: عزت، رتبہ ،مرتبہ ،جمع : اعزازات۔"

( مادہ : الف، ع،ص:101،ط: فیروز سنز) 

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144406102242
تاریخ22-01-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں