بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

خون نکلنے سے وضو ٹوٹنے کا حکم

سوال

کیاانگلی سےخون نکلنے سےوضوٹوٹ جاتاہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر انگلی سے خون نکل کر بہہ جائے تواس سے وضوٹوٹ جائے گا،اسی طرح اگر خون  نکلااور اسے پونچھ دیاگیااوراس پونچھے گئے خون کی مقداراتنی تھی کہ چھوڑدینے کی صورت میں وہ اپنی جگہ سے بہہ جاتاتوبھی وضوٹوٹ جائے گا،اور اگرپونچھے  گئے خون کی مقداراتنی کم تھی کہ اگرنہ پونچھاجاتاتونہ بہتاتووضونہیں ٹوٹے گا۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(وينقضه) خروج منه كل خارج (نجس) بالفتح ويكسر (منه) أي من المتوضئ الحي معتادا أو لا، من السبيلين أو لا (إلى ما يطهر) بالبناء للمفعول: أي يلحقه حكم التطهير.ثم المراد بالخروج من السبيلين مجرد الظهور وفي غيرهما عين السيلان ولو بالقوة، لما قالوا: لو مسح الدم كلما خرج ولو تركه لسال نقض وإلا لا، كما لو سال في باطن عين أو جرح أو ذكر ولم يخرج."

(كتاب الطهارة، سنن الوضوء، ج: 1، ص: 134، ط: سعيد)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144406102158
تاریخ21-01-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں