حریم نام کا مطلب کیا ہے؟
سوال
حریم نام کا مطلب کیا ہے؟
جواب
"حریم" کے معنی ہیں : (1 )جس کی بے حرمتی نہ کی جائے ، قابلِ احترام و تقدس کی چیز یا جگہ (2) متعلقات جیسے گھر یا مسجد کی متعلقہ جگہیں (3) محرم کا لباس"۔
(القاموس الوحید،ص: 332، ط: ادارہ اسلامیات)
یہ نام رکھنا جائز ہے، تاہم مذکورہ نام کے بجائے صحابیات کے ناموں میں کسی نام کا انتخاب کرکے رکھنا زیادہ بہتر ہے، جامعہ کی ویب سائٹ اور ایپلی کیشن میں "اسلامی ناموں" کےعنوان سے ایک آپشن موجود ہے، وہاں سے بھی آپ نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

