علیشباہ اور علیشباہ نام رکھنا کیسا ہے؟
سوال
علیشباہ نام کا معنی بتائیں، کئی جگہ پر نام علیشبہ لکھا گیا ہے، مگر ہم علیشباہ رکھنا چاہتے ہیں؟
جواب
علیشباہ اور علیشبہ : یہ عربی لفظ نہیں ہے، کافی تلاش کے باوجود کسی عربی لغت میں یہ لفظ نہیں ملا۔ جس لفظ کا معنٰی معلوم نہ ہو،اس لفظ سے نام نہیں رکھنا چاہیے، بچوں اور بچیوں کے نام رکھنے کے سلسلہ میں اس بات کا اہتمام کیا جائے کہ صحابہ کرام اور صحابیات اور اللہ تعالی کی نیک اور برگزیدہ بندوں اور بندیوں کے نام پر نام رکھے جائیں، یا کم از کم ایسے عربی نام رکھے جائیں جن کے معانی واضح اور عمدہ ہوں ۔
اس سلسلے میں جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن کی ویب سائٹ سے بھی راہ نمائی لی جاسکتی ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

