بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

رازش نام رکھنا

سوال

 رازش کس زبان کا لفظ ہے؟ اور کیا یہ نام رکھنا درست ہے؟

جواب

"رازش " فارسی زبان کا  لفظ ہے ، رازکا معنی  : بھید،  پوشیدہ بات ،  اور ش لفظ کے آخر میں آئے تو ضمیر واحد غائب کے معنوں میں آتا ہے مثلا "کتابش": "اس کی کتاب "۔ ( فیروز للغات فارسی ص:۴۵۱، ۶۰۱فیروز سنز)

لہذا یہ نام رکھنا بہتر نہیں،   بہتر  یہ ہے کہ  صحابہ کرام یا صحابیات رضوان اللہ تعالی علیہم کے نام پر نام رکھا جائے۔  فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144406101448
تاریخ11-01-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں