بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مردوں کے لیے کریم سے زیرِ ناف بال کاٹنے کا حکم

سوال

 زیر ناف بال بلیڈ سے صاف کرتا ہوں ،تو اکثر کٹ لگ جاتا اور بعد میں الرجی بھی ہوتی ہے ،اور کچھ جگہ بال بھی صاف نہیں ہو پاتے، کیا ہیئر ریموونگ کریم استعمال  کی جا سکتی ہے؟

جواب

واضح رہے کہ مردوں کے لیے زیرِ ناف بالوں کے صاف کرنے میں استرے کا استعمال مستحب ہے، لیکن اگر کوئی شخص کریم ، پاؤڈر یا کسی اور کیمیکل کا استعمال کرتا ہے تو یہ بھی جائز ہے۔

صورتِ مسئولہ میں اگر سائل کو استرا لگانے سے کٹ لگتا ہے اور اس سے الرجی بھی ہوتی ہے،تو ان بالوں کی صفائی کے لیے ہئیر ریموونگ کریم کا استعمال جائز ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(قوله ويستحب حلق عانته) قال في الهندية ويبتدئ من تحت السرة ولو عالج بالنورة يجوز كذا في الغرائب وفي الأشباه والسنة في عانة المرأة النتف."

(كتاب الحظر و الإباحة ، ج: 6، ص: 409، ط: سعيد)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144406101295
تاریخ09-01-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں