بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

دورانِ حمل بیوی کے ساتھ ہم بستری کا حکم

سوال

حاملہ بیوی سے تعلق قائم کرنے کا کیا حکم ہے؟ اور کب تک قائم کیا جا سکتا ہے ؟

جواب

حالتِ حمل میں بیوی  سے ہم بستری کرنا جائز ہے،جب تک بچہ یا بیوی  کوئی تکلیف یا نقصان نہ ہو تو اس وقت تک ہم بستری  کی جاسکتی ہے ، البتہ اگر کوئی دین دار وماہر طبیب یا ڈاکٹر  کسی عذر کی بنا پر احتیاط کا مشورہ دےتو اس  پر عمل کرنا چاہیے ۔

فتاوی ہندیہ میں ہے :

 "وأما إذا أقر الزوج أن الحبل منه فالنكاح صحيح بالاتفاق، وهو غير ‌ممنوع من وطئها فتستحق النفقة عند الكل كذا في المحيط."

(کتاب الطلاق، فصل فی نفقۃ الزوجۃ،546/1،المطبعۃ الكبرى الأميريۃ ببولاق مصر)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144406101246
تاریخ09-01-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں