حج کے کن مواقع میں دعا مانگنی چاہیے؟
سوال
حج کے کن کن مواقع پر دعائیں مانگنی چاہیے جو مستند ہو اور شریعت کی رو سے ثابت ہے ؟
جواب
حج میں جن مقامات میں خاص طور پر دعا قبول ہوتی ہے وہ یہ ہیں :
- بیت اللہ شریف پر پہلی نظر پڑتے وقت
- ملتزم کے پاس (حجر اسوداور خانہ کعبہ کی چوکھٹ کے درمیان کی جگہ کو ملتزم کہتے ہیں یہ حصہ تقریباً دو میٹر کا ہے )
- میزاب ِ رحمت کے نیچے (بیت اللہ شریف کی شمالی جانب چھت سے بارش کا پانی گرنے کے لیے سونے کا جو پرنالہ بنایا گیا ہے )
- بیت اللہ شریف کے اندر
- زم زم پیتے وقت
- مقام ابراہیم کے پیچھے
- صفا ،مروہ پر
- سعی میں
- عرفات کے میدان میں
- منی اور مزدلفہ میں
- رمی کے وقت
- جمرات کے پاس
- حطیم اور رکن یمانی کے درمیان
- طواف کے دوران
- زم زم کے کنویں کے پاس
الدر المختار میں ہے :
"وهو من مواضع الإجابة وهي بمكة خمسة عشر نظمها صاحب النهر فقال:
دعاء البرايا يستجاب بكعبة … وملتزم والموقفين كذا الحجر
طواف وسعي مروتين وزمزم … مقام وميزاب جمارك تعتبر
زاد في اللباب: وعند رؤية الكعبة وعند السدرة والركن اليماني، وفي الحجر وفي منى في نصف ليلة البدر".
(کتاب الحج،ھ:2،ص:507،508،سعید)
فقط والله اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

