عورت کی سامنے کی شرمگاہ سے ہوا نکل گئی تو وضو کا حکم
سوال
وضو کے بعد عورت کی سامنے کی شرمگاہ سے ہوا نکل گئی تو وضو ٹوٹ جائے گا ؟
جواب
صورت مسئولہ میں عورت کی سامنے کی شرمگاہ سے اگر ہوا خارج ہو گئی تو وضو نہیں ٹوٹے گا ۔
البحرالرائق میں ہے :
"الريح الخارجة من الذكر وفرج المرأة، فإنها لا تنقض الوضوء على الصحيح؛ لأن الخارج منهما اختلاج، وليس بريح خارجة".
(کتاب الطھارۃ ،نواقض الوضو، 1/ 31،دار الكتاب الإسلامي)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144406101025
تاریخ05-01-2023

