بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روایت:عالم کو حضوراپنے ہاتھ میں حوض کوثر کا پانی پلائیں گے ...الخ کی تحقیق

سوال

کیا یہ حدیث درست ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم  عالم کو قیامت کے دن اپنے ہاتھ میں حوضِ کوثر کا پانی پلائیں گے جب کہ دیگر امتیوں  کو برتن کے ذریعے سے پلائیں گے؟

جواب

حدیث کی کتابوں میں تلاش کے باوجود ہمیں ایسی کوئی روایت نہیں ملی،لہذا جب تک کسی معتبر سند سے اس کاثبوت نہ مل جائے ،اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرکے بیان کرنے سے احترازکیاجائے۔

فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144406100960
تاریخ05-01-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں