بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ایشال ، عشل یا عشال نام رکھنا

سوال

ایشال زہرہ یا عیشل زہرہ یا عشال زہرہ نام کا کیا مطلب ہے اور یہ نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

"عیشل"  اور  "ایشال"  کے معانی ہمیں کسی مستند لغت میں نہیں مل سکے۔

البتہ اگر یہ لفظ  "عِشال" ہو یعنی "عین" کے نیچے زیر کے ساتھ  ہو تو عربی لغت میں استعمال نہیں ہوتا۔ لیکن "عَشّال" یعنی  "عین" پر زبر اور "ش" پر تشدید کے ساتھ اور " عاشِل" کا معنی ہے: "اٹکل سے درست اندازا  لگانے والا"۔(لسان العرب) 

یہ  ( عَشّال اور   عاشِل ) مرد  کی صفت ہے، لڑکی کے لیے استعمال کیا جائے تو  " عاشله" استعمال ہوگا۔ بچی کا نام "عاشله" رکھا جاسکتاہے۔

نیز "ایشال"   یہ  "وشل"  سے  ہے، اس کے معنی پانی کا کم ہونا ،    اس معنی کے اعتبار سے یہ نام  مناسب نہیں۔

  بچوں کے نام رکھنے کے سلسلے میں بہتر یہ ہے کہ صحابہ و صحابیات رضوان اللہ علیہم اجمعین اور تابعین رحمہم اللہ کے نام پر نام رکھا جائے یا اللہ کے نیک اور برگزیدہ بندوں کے نام پر نام رکھا جائے یا کم از کم ایسا   نام رکھا جائے جس کا معنی عمدہ ہو۔

جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن کی ویب سائٹ پر کافی اسلامی نام درج کردیے گئے ہیں ، بچوں کا نام رکھنے کے سلسلے میں وہاں سے بھی راہنمائی لی جاسکتی ہے۔ 

فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144406100932
تاریخ04-01-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں