روایت:’’حضرت عائشہ کی پیشانی پر بال نظر آنا اور حضور کا اس سے منع فرمانا‘‘کی تحقیق
سوال
ذخیرۂ احادیث میں کوئی ایسی حدیث ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم گھر تشریف لائے اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی پیشانی پر بال نظر آئے تونبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا؟
جواب
حدیث کی کتابوں میں تلاش کے باوجود ہمیں ایسی کوئی روایت نہیں ملی، لہذا جب تک کسی معتبر سند سے اس کا حدیث ہونا معلوم نہ ہوجائے اِسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرکے بیان کرنے سے احتراز کیا جائے۔
فقط واللہ ٲعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144406100930
تاریخ04-01-2023

