بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 جُمادى الأولى 1448ھ 21 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کلمہ طیبہ کے اندر کتنے فرائض ہیں؟

سوال

کلمے کے اندر کتنے فرض ہے ؟

جواب

اگر کلمہ طیبہ کے فرائض سے سائل کی مراد یہ ہے کہ کن شرائط کے ساتھ اس کلمہ کو پڑھنے والا اسلام میں داخل ہو گا، تو اس کا جواب یہ ہے کہ جو شخص  عقیدہ کی درستی کے ساتھ  زبان سے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کا اقرار کرے گا وہ مسلمان ہو گا۔

پھر اس کلمہ کا تقاضا یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے جملہ اَحکام کو  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقوں کے مطابق پورا کرے، یہ پورے دین کا خلاصہ اور کلمہ طیبہ کا مقتضا ہے۔

باقی اگر آپ کی مراد کلمہ کے فرائض سے یہ ہو کہ کلمہ کے وہ فرائض جو تبلیغ سے وابستہ بعض افراد ذکر کرتے ہیں، یعنی:

1- کلمہ زندگی میں ایک بار کہنا۔  2- کلمہ کے الفاظ سیکھنا۔ 3- کلمہ کا معنی اور مفہوم سیکھنا۔ 4- دوسروں کو پہنچانا۔ 5- اس پر عمل کرنا۔

 اس ترتیب سے کلمے کے فرائض کا ثبوت قرآنِ کریم اور احادیثِ طیبہ میں نہیں ہے البتہ یہ باتیں سب درست  ہیں۔ اگر کلمہ کے فرائض سے مراد کچھ اور ہو تو وضاحت کے ساتھ دوبارہ دریافت کرلیجیے۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144406100866
تاریخ04-01-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں