بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بچہ کے زیادہ رونے اور صحت نہ بننے کا وظیفہ

سوال

اگربچہ زیادہ روتاہواور صحت نہیں بن رہی ہو،دن بدن سوکھتاجاتاہو،اس کیےلیے کچھ حل ہےتورہنمائی فرمائیں۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں کسی اچھے طبیب کو دکھاکر علاج کروانے کے ساتھ ساتھ  سورہ فاتحہ اور سورہ تکویر (اذ الشمس کورت، پارہ عم) تین تین مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے یہی پانی بچے کو پلاتے رہیے،نیز دعا کے ساتھ آیاتِ شفا پڑھ کر بچے پر پابندی سے دم کیا جائے، اور اسے جو بھی خوراک (کھانا پینا) دی جائے اس پر یہ آیات پڑھ کردم کرکے دیا جائے، ان شاء اللہ بچہ شفایاب ہوگا، آیاتِ شفا درج ذیل ہیں:

1: {وَیَشْفِ صُدُورَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِیْنَ} [التوبة: 14:9]
2: {وَشِفَآءٌ لِّمَا فِى ٱلصُّدُورِ}[یونس: 57:10]
3: {يَخْرُجُ مِنْ بُطُونِهَا شَرَابٌ مُّخْتَلِفٌ أَلْوَانُهُ فِيهِ شِفَآءٌ لِّلنَّاسِ‌} [النحل: 69:16]
4: {وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْءَانِ مَا هُوَ شِفَآءٌ وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِيْنَ}  [الإسراء: 82:17]
5: {وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِیْنِ} [الشعراء: 80:86]
6: {قُلْ هُوَ لِلَّذِينَ ءَامَنُواْ هُدًى وَشِفَآءٌ} [حٰم السجدة: 41:44]

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144406100773
تاریخ03-01-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں