بچی کے لیے نام کی تجویز
سوال
اللہ تعالیٰ نے تیسری بیٹی سے نوازا ہے۔پہلی دوبچیوں کے نام حریم نور اور حراء نور ہیں،ان کی مناسبت سے تیسری بیٹی کا نام تجویز فرمایئے۔
جواب
مذکورہ ناموں کی مناسبت سے تیسری صاحبزادی کا نام ’’حمنہ ‘‘، ’’حدیقہ‘‘،’’حبیبہ‘‘، ’’حلیمہ‘‘،یا’’حمیراء‘‘رکھ سکتے ہیں ۔ نیز ناموں کے سلسلہ میں ہماری ویب سائٹ پر موجود ’’اسلام نام ‘‘ کے سیکشن سے بھی نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144406100601
تاریخ02-01-2023

