بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ذکری خاتون سے نکاح کا حکم

سوال

کیا مسلم لڑکا  ذکری لڑکی سے نکاح کر سکتا ہے؟

جواب

ذکری فرقہ اپنے باطل عقائد کی بنا پر  دینِ اسلام سے خارج ہے، اوراس کے ماننے والے مسلمان نہیں ہیں ؛ لہذا مسلمان مرد کا   ذکری  خاتون سے، یا مسلمان خاتون کا ذکری مرد سے نکاح کرنا  جائز  نہیں ہے، ہاں اگر  وہ اپنے باطل عقائد سے توبہ تائب ہوکر، کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہو جائے،پھراس سے نکاح کرنا جائز ہو گا۔

ذکری فرقہ کے بارے میں تفصیل جاننے کے لیے کتاب:"   کیا ذکری مسلمان ہیں؟ " (ناشر: مکتبہ بینات) کا مطالعہ  کر لیا جائے۔ 

فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144406100592
تاریخ02-01-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں