شیان یا شایان دونوں میں سےکونسا لفظ ٹھیک ہے؟
سوال
درست لفظ شیان ہے یا شایان ہےیا دونوں ٹھیک ہیں؟
جواب
درست لفظ "شایان" ہے جس کے معنی ہیں:مناسب ،مطابق،پہلا لفظ "شیان"ا س کا کوئی معنی نہیں ہے۔
لفظ "شایان"کا معنی تو درست ہے ،اگر بچہ کا نام رکھنا ہوتو اس لفظ کا نام رکھنے کے اعتبار سے کوئی خاص معنی نہیں، اس لیے بہتر یہ ہے کہ اپنے بچوں کے نام انبیاءِ کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم یا بزرگانِ دین کے نام پر رکھے جائیں یا ایسا نام رکھیں جس کے معنی اچھے ہوں، ناموں سے متعلق مزید معلومات کے لیے ہماری ویب سائٹ کے ناموں والے سیکشن کی طرف رجوع فرمائیں ۔
فقط واللہ تعالی اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

