بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

پیشاب کے بعد قطرے کا شبہ ہو تو کیا کریں؟

سوال

 میں دفتر میں بیٹھا ہوا تھا تو مجھے اپنی شلوار پہ تری محسوس ہوئی واش روم سے ہو کرآنے کے بعد، ایک نقطے کی طرح ،بعد میں واش روم جا کر تسلی کی ہر طرح سے تو آلہ تناسل سے کچھ نہ نکلا اور نہ اس کے سوراخ پر کوئی رطوبت یا تری نظر آئی تو اس صورت  میں شریعت مطہرہ کیا کہتی ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں ہر طرح کی تسلی کے بعد یہی ظاہر ہے کہ آپ کا شک تھا اور قطرہ وغیرہ کچھ نہیں نکلا تھا ۔نقطے برابر کپڑے پر جو تری تھی وہ کسی اور وجہ  یا طریقے سے لگ گئی ہوگی،لہذا اس پر کوئی حکم مرتب نہیں ہو گا، دھو لینا کافی ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"فإن ‌الشك والاحتمال لا يوجب الحكم بالنقض، إذ اليقين لا يزول بالشك."

(کتاب الطہارۃ، سنن الوضوء، ج:1، ص148، ط:سعید)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144406100408
تاریخ29-12-2022

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں