نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دسترخوان کا رنگ
سوال
حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے دسترخوان مبارک کا رنگ کیسا تھا ؟کیا لال رنگ کا دسترخوان سنت ہے؟
جواب
واضح رہے کہ احادیث میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لباس،عمامہ ،اورجھنڈے کے رنگ کا تذکرہ آیاہے ،البتہ تلاش بسیارکے باوجود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دسترخوان کے رنگ کے بارے میں کوئی صریح نص یاجزئیہ نہیں ملا،لہذاجس رنگ کا بھی دسترخوان ہو(چاہے لال رنگ کا ہویااس کے علاوہ کا) استعمال کرناجائزہے ۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144406100365
تاریخ29-12-2022

